محکمہ موسمیات نے 15 ستمبر سے ملک بھر میں تیز ہواؤں کیساتھ بارشوں کی پیشگوئی کر دی ہے۔
محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق 15 سے 20 ستمبر کے دوران آندھی تیز ہواؤں کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش کا امکان ہے جبکہ 16 ستمبر سے مغربی ہوائیں بھی ملک کے بالائی علاقوں میں داخل ہونے کی توقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے کہا کہ کشمیر گلگت، بلتستان مری گلیات سمیت پنجاب کے اکثر مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بادل برسنے کا امکان ہے۔
راولپنڈی اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا میں بھی تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ وقفے وقفے سے بارش جبکہ کرم لکی مروت، ڈیرہ اسماعیل خان، بنوں، کرک، وزیرستان اور جنوبی پنجاب میں وقفے وقفے سے بارش متوقع ہے۔
محکمہ موسمیات نے بتایا کہ راجن پور، موسی خیل، بارکھان، ژوب، قلات، خضدار، میرپور خاص، تھرپارکر، خیرپور، عمر کوٹ، میں بارش کی توقع ہے جبکہ بارشوں کے باعث گلگت بلتستان، کشمیر، گلیات، چترال ،ایبٹ آباد، راولپنڈی اور اسلام آباد میں ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے اور لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















