Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سونم باجوہ نے کیا اپنے سرحدپار موجود مداحوں سے محبت کا اظہار

بھارت سے تعلق رکھنے والی معروف پنجابی اداکارہ سونم باجوہ اپنی باکمال اداکاری اور خوبصورتی کی وجہ سے بہت مشہور ہیں۔

بھارت کے کونے کونے میں ان کے مداح موجود ہیں اور صرف اتنا ہی نہیں بلکہ سرحد پار پاکستانیوں میں بھی ان کے خوب چرچے ہیں ۔

حال ہی میں اداکارہ نے ایک ایونٹ میں شرکت کی جس دوران انہیں یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ وہ اپنے سرحد پار تمام مداحوں سے اتنی ہی محبت کرتی ہیں جتنا وہ ان سے کرتے ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Sarcaxxm (@sarcaxxm)

یہ کلپ سوشل میڈیا پر وائرل ہوگیا ہے جس میں ہندوستانی ماڈل اور اداکارہ سونم باجوہ نے پاکستان میں اپنے چاہنے والے مداحوں کے ساتھ محبت کا اظہار کرتے ہوئے انہیں آنے والے دورے کا یقین دلایا ہے۔

اداکارہ نے مزید کہا کہ “میں بھی ان سے بہت پیار کرتی ہوں اور اکثر ٹوئٹر پر ان کے ساتھ بات چیت کرتی ہوں۔”

خیال رہے کہ اس سے قبل اداکرہ نے ٹوئٹر پر اپنے پاکستان دورے کے متعلق بھی اشارہ دیا تھا ۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں