بالی وڈ کے لیجنڈ اداکار دھرمیندر کے امریکا میں علاج کے حوالے سے خبروں نے دم توڑ دیا۔
اداکار دھرمیندر نے ٹوئٹر پر اپنی ایک ویڈیو شیئر کی جس نے ان کی علالت سے متعلق تمام خبروں کی تردید کر دی۔
ویڈیو میں دھرمیندر کو اپنے پالتو کتے کے ساتھ کھیلتے ہوئے، پُرمسرت اور لطف اندوز ہوتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
Friends, after long enjoying a small holiday in USA . Will soon be back for my new film. This loving pet is in love with me haha 😆 pic.twitter.com/9vnPSQinwC
— Dharmendra Deol (@aapkadharam) September 12, 2023
اس پوسٹ کے کیپشن میں انہوں نے لکھا کہ ’دوستو، امریکہ میں ایک چھوٹی سی چھٹی کا مزہ لینے کے بعد۔
ساتھ ہی اداکارع نے بتایا کہ جلد ہی اپنی نئی فلم کے لیے واپس آؤں گا اور کہا کہ یہ پیار کرنے والا پالتو جانور مجھ سے پیار کر رہا ہے ہاہاہا‘۔
واضح رہے گزشتہ دنوں سے بھارتی میڈیا میں اداکار دھرمیندر کی علالت اور بیٹے کے ہمراہ علاج کی غرض سے امریکا جانے سے متعلق خبریں گردش کر رہی تھی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















