وفاقی حکومت کی جانب سے پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کا استعفیٰ منظور کر لیا گیا ہے۔
وزارت قانون نے پراسیکیوٹر جنرل نیب اصغر حیدر کے استعفیٰ کی منظوری کا نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ اصغر حیدر کے استعفے کی منظوری 15 ستمبر سے شمار ہوگی۔
چند روز قبل پراسیکیوٹر جنرل نیب جسٹس ریٹائرڈ سید اصغر حیدر ذاتی مصروفیات کے باعث مستعفی ہو گئے تھے۔
پراسیکیوٹر جنرل نیب نے اپنا استعفیٰ چیئرمین نیب کو ارسال کر دیا تھا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















