نینتھارا، جسے ساؤتھ کی لیڈی سپر اسٹار کے طور پر سراہا جاتا ہے، نہ صرف ایک معروف اداکارہ ہیں، بلکہ ایک کاروباری شخصیت بھی ہیں۔
جوان سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرنے والی اداکارہ نے 14 ستمبر کو اداکارہ نے اپنے اسکن کیئر برانڈ 9skin کے آغاز کا اعلان کیا ہے جبکہ پروڈکٹس کی باضابطہ فروخت اور ویب سائٹ 29 ستمبر کو لائیو ہوگی۔
View this post on Instagram
نینتھارا نے اپنے انسٹاگرام پیج پر 9skin کے عنوان سے اپنے اسکن کیئر برانڈ کے آغاز کا اعلان کیا اور ایک پرومو شیئر کیا جس میں اعلان کیا گیا کہ مصنوعات 29 ستمبر کے بعد فروخت کی جائیں گی۔
اس سے قبل اداکارہ نے ماہر امراض جلد ڈاکٹر رینیتا راجن کے ساتھ مل کر ایک لپ بام کمپنی شروع کی تھی۔
View this post on Instagram
نینتھارا اپنے بڑے بالی ووڈ ڈیبیو، ‘جوان’ کی کامیابی کے عروج پر ہیں۔ جس میں انہوں نے شاہ رخ خان کے ساتھ ایک سخت پولیس افسر کے طور پر نظر آئیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















