پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے بڑا سرپرائز اعلان کر دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے جوڈیشل کمپلیکس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں ملک سے غداری کا سوچ بھی نہیں سکتا، جیل میں میرے بیرک کے ساتھ ہی پھانسی گھاٹ ہے، اگر میں نے ملک سے غداری کی ہے تو مجھے پھانسی پر لٹکا دیا جائے۔
انہوں نے کہا کہ میں اڈیالہ جیل میں قید تنہائی کاٹ رہا ہوں، دیگر قیدیوں کے برعکس مجھے جیل سے باہر چہل قدمی نہیں کرنے دی جاتی، میری فیملی اس وقت سب سے زیادہ ٹارچر سے گزر رہی ہے، میری بیمار اہلیہ اور بچے سب سے زیادہ ٹارچر کا شکار ہو رہے ہیں۔
شاہ محمود نے کہا کہ میں 9 مئی واقعات میں بے قصور ہوں، میں وہاں موجود ہی نہیں تھا،میری اہلیہ بیمار تھیں، میں کراچی میں ان کی تیمار داری کر رہا تھا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ چیرمین پی ٹی آئی کا نعم البدل کوئی نہیں ہوسکتا، پی ٹی آئی چیرمین شپ کے لیے قیاس آرائیاں اور غلط فہمیاں پھیلائی جا رہی ہیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین نے کہا کہ مجھے تھوڑی سی تکلیف ہے اور گلہ خراب ہے، مجھے گھر کا کھانا نہیں ملتا، عام قیدیوں والاہی ملتا ہے، فیملی سے کل ملاقات ہوئی ہے، بچے اور اہلیہ اڈیالہ جیل آئے، جیل میں اپنی فیملی کو دیکھ کر خوشی بھی ہوئی اور دکھ بھی ہوا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















