Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

انڈسٹری میں کسی کے ساتھ اپنے مالی مسائل اور دیگر مشکلات شیئر نہ کریں، صنم جھنگ

صنم جھنگ پاکستان کی ایک مشہور اداکارہ اور خوبصورت ماڈل ہیں جنہوں نے کئی مشہور ڈراموں میں بہترین کردار ادا کیے۔ صنم جھنگ نے اپنے کیریئر کا آغاز بطور میوزک وی جے پلے ٹی وی سے کیا۔

صنم جھنگ اپنی بہترین صلاحیتوں کی وجہ سے تھوڑے ہی عرصے میں پاکستان ٹیلی ویژن کی مشہور میزبان، ماڈل اور اداکار بن گئیں۔ انہوں نے دل مضطر، الویدہ، میرے ہمدم میرے دوست، اور محبت صبح کا ستارہ  جیسے قابل ذکر ڈراموں میں اپنی لاجواب اداکاری سے  ناظرین کی توجہ حاصل کر نے میں کامیاب رہیں۔

صنم جھنگ نے حال ہی میں ایک نجی شو میں شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی ذاتی اور پیشہ ورانہ زندگی کے کئی رازوں پر سے پردہ اٹھایا۔ میزبان کی جانب سے نئے آنے والوں کو  کوئی ٹپ یا پیغام دینے کے حوالے سے بات کرنے پر صنم کا کہنا تھا کہ آپ کے گھر میں کتنے ہی مسائل یا مالی مشکلات کیوں نہ ہو آپ انڈسٹری میں کسی سے کچھ نہ کہیں یہ باتیں اور اپنے راز کسی کو نہ بتائیں ورنہ لوگ آپ کو فار گرانٹڈ لینے لگتے ہیں آپ کو غلط وقت پر کام کے لیے بلاتے ہیں اور اتنی توجہ اور عزت نہیں دیتے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں