Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کریں گے، نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نےکہا ہے کہ ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان نے ہیڈکوارٹر بلوچستان کور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے صوبے میں امن اور ترقی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی کو سراہا اور شہداءکی قربانی کو مادر وطن کی بقا کے لیے عظیم قربانی قرار دیا۔

دورے کے دوران نگران وزیراعلیٰ نے آمد پر یادگار شہداءپر پھولوں کی چادر چڑھائی اور فاتحہ خوانی کی۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان اور ان کی ٹیم کو صوبہ کی سیکورٹی صورتحال اور سیکورٹی فورسز کے آپریشنز کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی گئی۔

کمانڈر بلوچستان کور لیفٹننٹ جزل آصف غفور نے فورم کو چیف آف آرمی سٹاف کی ہدایات پر گزشتہ ایک سال سے جاری حکمت عملی سے آگاہ کیا جس میں بلوچستان کی سماجی و اقتصادی ترقی بنیادی پہلو ہے اور سیکورٹی فورسز اس کے لیے محفوظ اور سازگار ماحول فراہم کرنے کے لیے عمل پیرا ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ بلوچستان میرعلی مردان خان ڈومکی نے کہا کہ ہم سب مل کر صوبے کے امن اور ترقی کے لیے کام کریں گے جو ملکی امن اور ترقی میں مددگار ہوگا۔

اس موقع پر کابینہ کے سینئر ارکان اور سول انتظامیہ کے افسران بھی ہمراہ تھے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں