صوبہ سندھ میں ایرانی تیل اور ڈیزل کی اسمگلنگ کے حوالے سے اسمگلرز کی تفصیلات بول نیوز نے حاصل کرلی ہیں۔
تفصیلات کے مطابق صوبہ سندھ میں 61 اسمگلرز بڑے پیمانے پر ایرانی تیل کی اسمگلنگ کا انکشاف ہوا ہے، کراچی ضلع ملیر میں 16، ویسٹ میں 7 جبکہ ایسٹ میں 3 اسمگلرز سرگرم ہیں۔
تفیشی رپورٹ کے مطابق شہر میں ایرانی تیل ساکران اور حب چوکی کی جانب سے آتا ہے۔
سکھر میں 14، خیرپور اور گھوٹکی میں 1، 1 اسمگلر سرگرم ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔
شکارپور میں 10، جیکب آباد اور کشمور میں 2، 2 اسمگلرز کام کررہے ہیں۔
قمبر اور لاڑکانہ میں بھی ایک ایک اسمگلر کا نیٹ ورک موجود ہے، جامشورو میں ایک جبکہ تھرپارکر میں 2 اسمگلرز سرگرم ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















