Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ساؤتھ کی معروف اداکارہ نے جوان کے ڈائریکٹر کے متعلق کئے اہم انکشافات

ساؤتھ کی معروف اداکارہ پریمانی جو تمام جنوبی ہندوستانی زبانوں کی فلموں میں نظر آ چکی ہیں۔

اس کے علاوہ پریمانی نے فلم جوان میں شاہ رخ خان اسکواڈ کی ایک قابل اعتماد رکن لکشمی کا کردار ادا کیا اور اس کردار کو باکمال طریقے کے ساتھ نبھایا ہے۔

اداکارہ نے فلم  کے ہدایت کار ایٹلی کے ساتھ ناراضگی کا اظہار کیا ہے جس کے متعلق بہت سی افواہیں گردش کر رہی ہیں ۔

اس حوالے سے پریمانی نے ایک حالیہ انٹرویو میں کہا کہ ایٹلی نے دراصل انہیں بتایا تھا کہ وجے شاہ رخ کے ساتھ فلم میں شامل تھے۔ پرجوش پریمانی نے وجے کے ساتھ چند مناظر کی درخواست بھی کی تھی، جس پر ایٹلی نے رضامندی ظاہر کی تھی۔

پریمانی نے اپنی اس وقت مایوسی کا اظہار کیا جب شوٹنگ کے دوران وجے جوان کا حصہ نہیں تھے اور مذاق میں کہا کہ ایٹلی نے اس انداز میں اسے دھوکہ دیا ہے۔

خیال رہے کہ ایٹلی کی ہدایت کاری میں بننے والی یہ فلم ریلیز کے بعد سے ہی باکس آفس پر بہت اچھا بزنس کر رہی ہے اور 300 کروڑ کا ہندسہ عبور کر کے ہندی فلم انڈسٹری میں نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں