بالی ووڈ میں اپنی باکمال اداکاری اور چنچل مزاج والی کرینہ کپور نے اپنے ہالی ووڈ کیریئر کے متعلق بات کی ہے ۔
فلم جانے جان سے او ٹی ٹی پر ڈیبیو کرنے والی اداکارہ جس میں وہ مایا ڈی سوزا کا کردار ادا کر رہی ہیں جس کی ہدایتکاری سوجوئے گھوشنے کی ہے۔
یہ فلم مصنف Keigo Hagashino کے سب سے زیادہ فروخت ہونے والے ناول The Devotion Suspect X پر مبنی ہے اور یہ فلم 21 ستمبر 2023 کو اداکارہ کی سالگرہ کے موقع پر پریمیئر ہونے والی ہے۔
اس حوالے سے بات کرتے ہوئے اداکارہ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سوجوئے کے ساتھ ایک تھرلر کرنا چاہتی تھی کیونکہ انہوں نے کہانی میں اچھا کام کیا تھا۔ یہ ہمارے لیے صحیح موڈ کے ساتھ ایک بہترین تھرلر تھا۔
علاوہ ازیں ہالی ووڈ میں اپنے کیریئر کے متعلق بات کرتے ہوئے کرینہ کپور کا کہنا تھا کہ کوئی لالچ نہیں ہے کیونکہ میں یہاں مختلف چیزیں کرنے میں بہت مصروف ہوں۔ اس کے علاوہ، میں دو بچوں کی ماں ہوں، اس لیے مجھے انہیں وقت دینا ہوگا۔ وہ اببھی بہت چھوٹے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں















