Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

علی ظفر نے شاہ رخ خان پر اپنا ‘مشاہدہ’ شیئر کیا

 بھارت کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے ان تمام ممالک میں جہاں شاہ رخ خان کی فین فالوونگ ہے بلاک بسٹر جوان کا بخار چڑھا ہوا ہے۔

نامور پاکستانی اداکار اورگلوکار علی ظفر، جنہوں نے میرے برادر کی دلہن اور ڈیئر زندگی جیسی بالی ووڈ  فلموں میں کام کیا، انہوں نے بھی ٹوئٹر پر شاہ رخ خان کے بارے میں اپنا مشاہدہ شیئر کیا ہے۔

علی ظفر نے ٹوئٹر پر اظہار کیا کہ شاہ رخ خان کے بارے میں میرا ذاتی مشاہدہ یہ ہےکہ ان کے دل اور وجود میں اس سے کہیں زیادہ بہت کچھ ہے جو دنیا نے دیکھا ہے۔ بلاک بسٹرز صرف آئس برگ کا ایک ٹکڑا ہیں، ان کی ذہانت اور تجربہ اس سے کئی گنا زیادہ ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

 

 

متعلقہ خبریں