Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سیاسی منظر نامہ تبدیل؛ آصف زرداری کا بڑا سرپرائز

سابق صدر آصف علی زرداری نے بڑا سرپرائز دیدیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر آصف علی زرداری نے جمہوریت کے عالمی دن پراپنے پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان پیپلزپارٹی کا جمہوریت پر پختہ یقین ہے۔

 انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے جمہوریت کیلئے جو قربانیاں دیں تاریخ میں کوئی مثال نہیں ملتی، پاکستان میں جمہوریت کا سورج جب بھی طلوع ہوا ہے، گڑھی خدا بخش کے قبرستان سے شہیدوں کے خون کی لالی کے ساتھ طلوع ہوا ہے۔

 آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری بھی نوجوان ہیں، بلاول بھٹو بہتر جانتے ہیں کہ کیسے نوجوانوں کو آگے بڑھنے کے مواقع فراہم کئے جائیں۔

سابق صدر نے کہا کہ چیئرمین پیپلزپارٹی کی سیاست کے محور کچلے ہوئے طبقات ہیں، بلاول اپنے نانا شہید قائد عوام ذوالفقار علی بھٹو کا فلسفہ اور والدہ شہید محترمہ بینظیر بھٹو کی جدوجہد اور خوابوں کی تعبیر کا جذبہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت باوقار اور مہذب معاشرے کی ضمانت ہے، جمہوریت ایسی روشنی ہے جو ترقی کی منزلوں کا راستہ دکھاتی ہے پیپلزپارٹی کی قیادت اور کارکنوں نے تختہ دار اور بارودی سرنگیں عبور کرتے ہوئے اپنی جانیں قربان کیں۔

آصف علی زرداری نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے کارکنان نے ہمیشہ جمہوریت کا پرچم مضبوطی سے تھام رکھا، پیپلزپارٹی کے کارکنان نے جیل کی مشکلات برداشت کی مگر جمہوریت کی جدوجہد سے پیچھے نہیں ہٹے۔

سابق صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی جمہوریت کی خاطر کسی قربانی سے گریز نہیں کریگی، پیپلزپارٹی نوجوانوں کو شاندار اور باوقار مقام دے گی جس کے وہ حقدار ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں