Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بالی ووڈ کے مسٹر پرفیکٹ کے بیٹے نیٹ فلکس فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار

بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نیٹ فلکس فلم میں ڈیبیو کیلئے تیار ہیں۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ کے معروف اداکار عامر خان کے بیٹے جنید خان نیٹ فلکس فلم ’مہاراج‘ میں ڈیبیو کے لیے تیار ہیں۔

فلم پروڈکشن ہاؤس’یش راج فلمز‘جوکہ بھارتی فلم انڈسٹری میں متعدد باصلاحیت اداکاروں کو لانچ کرنے کے لیے مشہور ہے، اب عامر خان کے بیٹے جنید خان کو اپنی فلم ’مہاراج‘ میں لانچ کرنے کی تیاری کر رہا ہے۔

اس فلم میں جنید خان مرکزی کردار میں جبکہ ان کے ساتھ جئے دیپ اہلاوٹ، شروری، اور شالنی پانڈے اہم کرداروں میں نظر آئیں گے۔

فلم کی کہانی وپل مہتا اور اسنیہا ڈیسائی نے لکھی ہے جبکہ سدھارتھ پی ملہوترا اس کے ہدایت کار ہیں۔

اس فلم میں 1800 کی دہائی کے ایک ایسے صحافی کی کہانی بیان کی گئی ہے جوکہ معاشرے کی ایک بااثر شخصیت کے سامنے اُٹھ کھڑا ہوتا ہے۔

جنید خان فلم میں صحافی کا مرکزی کردار جبکہ جئے دیپ اہلاوٹ منفی کردار ادا کریں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں