Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

قازقستان ایشیائی ممالک میں سب سے بڑا معاشی ہجم رکھتا ہے، گوہر اعجاز

گوہر اعجاز نے کہا ہے کہ قازقستان مرکزی ایشیائی ممالک میں سب سے بڑا معاشی ہجم رکھتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق قازقستان کے سفیر یرزان کستافین کی پاکستان کے وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز سے ملاقات ہوئی جس میں علاقائی منسلکیت کو بڑھانے اور دوجانبہ تجارت کو فروغ دینے کا عزم کیا گیا۔

ملاقات کے بعد میڈیا گفتگو کرتے ہوئے وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نےکہا کہ قازقستان مرکزی ایشیائی ممالک میں سب سے بڑا معاشی ہجم رکھتا ہے اور تجارت کے لہاز سے بہت آہم دوست ملک ہے، پاکستان اور قازقستان کے درمیان ٹرانزٹ ٹریڈ کے معاہدے کی توثیق جلد ہوگی۔

ڈاکٹر گوہر اعجاز نےکہا کہ ملک کے تجارتی منصوبوں میں خاص طور پر ٹیکسٹائل اور دواسازی کے شعبے میں تعاون کو بڑھانے کی پاسداری کی گئی ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ قازقستان کے سفیر نے ترکمانستان کے ذریعے اقتصادی تعاون کو فروغ دینے کی دعوت دی، قازقستان کے وزیرِ تجارت نے تجارتکاروں کہ ہمراہ پاکستان کا دورہ کرنے کی خواہش ظاہر کی اُن کو جلد دعوت دی جائے گی۔

وزیرِ تجارت ڈاکٹر گوہر اعجاز نے مزید کہا کہ دونوں ممالک کے شہروں کے درمیان شہر بہ شہر تعلقات کو فروغ دینے کے لیے معاہدہ کیا جائے گا۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں