Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نسیم اور حارث کب تک فٹ ہوں گے، بابر اعظم نے بتادیا

قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے نسیم شاہ اور حارث رؤف کی ریکیوری سے متعلق ٹائم فریم بتادیا ہے۔

کپتان بابر اعظم کا فاسٹ بولر نسیم شاہ اور حارث رؤف کی ریکوری سے متعلق شائقین کو یقین دلاتے ہوئے کہنا تھا کہ دونوں کھلاڑیوں کا آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سے قبل فٹ ہونے کا امکان ہے۔

دونوں کھلاڑی ایشیاکپ سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف انجرڈ ہوئے تھے جس کے بعد انہیں سری لنکا کے خلاف ہونے والے میچ سے باہر کردیا گیا تھا جب کہ پاکستان ٹیم سری لنکا سے شکست کے بعد ایشیاکپ سے باہر ہوگئی ہے۔

میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بابر اعظم نے قومی اسکواڈ میں دو اہم بولروں کی واپسی پر امید کا اظہار کیا ہے تاہم نسیم شاہ کی واپسی کے حوالے سے وہ محتاط جواب دیتے نظر آئے اور انہوں نے کوئی ٹائم فریم نہیں بتایا۔

بابر اعظم نے بتایا کہ حارث رؤف کی انجری زیادہ بری نہیں ہے، انہیں تھوڑا سائیڈ اسٹرین ہوا ہے لیکن وہ ورلڈ کپ سے قبل ٹھیک ہوجائیں گے۔

نسیم شاہ کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ ’’مجھے بالکل نہیں معلوم کہ نسیم شاہ کے صحتیاب ہونے میں کتنا وقت لگے گا لیکن میرے خیال میں نسیم شاہ بھی بعد میں ورلڈ کپ کا حصہ ہوں گے۔

واضح رہے کہ نسیم شاہ اور حارث رؤف کی جگہ زمان خان اور شاہ نواز دھانی کو طلب کیا گیا تھا جب کہ زمان خان نے سری لنکا کے خلاف میچ میں ڈیبیو کیا ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں