Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن

چینی اسمگلنگ اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق رینجرز (سندھ) نے چینی ذخیرہ اندوزوں کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرتے ہوئے کراچی کے علاقے بلدیہ ٹاؤن میں کارروائی کے دوران چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کرلیے۔

ترجمان رینجرز سندھ کے مطابق چھاپہ مار کاروائیوں کے دوران کراچی میں حب ریور روڈ پر واقع 2 مختلف گوداموں سے مجموعی طور پر چینی کے ایک لاکھ 40 ہزار بیگ برآمد کر لیے گئے جن کی مالیت تقریباً ایک ارب سے زائد ہے۔

ترجمان کے مطابق ذخیرہ شدہ چینی مبینہ طور پر بلوچستان کے راستے افغانستان بھیجی جانی تھی۔ برآمد شدہ چینی مزید قانونی کارروائی کے لیے سول انتظامیہ کے حوالے کردی گئی۔

دوسری جانب ہول سیل گروسرز ایسوسی ایشن کے چئیرمین روف ابراہیم نے جوڑیا بازار میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ125تھوک دکانوں، گوداموں کو سیل کرکے بھاری جرمانے عائد کیے گئے ہیں۔چالان کرنے کا ضابطہ ہونا چاہیے۔ہول سیل بازار کے ایک تاجر کو 2 بوری چینی پر 30 ہزار جرمانہ کیا ہے۔

چینی برآمد کرنے پر پابندی لگادی

علاوہ ازین ملک میں چینی باہر سے منگوانے کے باعث چینی کی قیمتیں مزید بڑھنی کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ٹریڈنگ کارپوریشن آف پاکستان (ٹی سی پی) نے برازیل میں پاکستانی کمرشل اتاشی کو ایک لاکھ میٹرک ٹن چینی امپورٹ کرنے کیلئے خط لکھا ہے۔

محکمہ خوراک کے ذرائع کے مطابق امپورٹڈ چینی 220 روپے کلو کے حساب سے پاکستان میں منگوائی جا رہی ہے، محکمہ خوراک کے پاس اس وقت 10لاکھ ٹن سرپلس چینی کا کیری فارورڈ موجود ہے، محکمہ خوراک کو سرپلس چینی کے ذخائر استعمال کرنا پڑیں گے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں