اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بڑی خوشخبری آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیر خزانہ شمشاد اختر نے کہا ہے کہ انعامی اسکیم کیلئے 80ارب روپے مختص کیے ،20ارب روپے جاری کیے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ ایک اوراسکیم ایکس چینج کمپنیوں کیلئے بنائی گئی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے سوہنی دھرتی ریمیٹینس اسکیم بنائی ہے۔
شمشاد اختر نے کہا ہے کہ جو باہر سے پیسے بھجوائے رہے ہیں یہاں ان کے رشتے دار مفت وصول کریں گے۔ باہر سے ترسیلات زر بھیجنے والے اور یہاں وصول کرنے والے کو فیس نہیں دینی پڑے گی۔
نگران وزیر خزانہ نے کہا کہ ٹی ٹی سی بھیجے جانے والے ترسیلات چارجز کو عام چینلز سے بھیجا جا سکتا ہے۔ ترسیلات زر کو عام چینلز سے بڑھانے کی کوشش کر رہے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















