Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مریم نواز کا رواں ماہ دورہ لندن شیڈول

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز شریف کا رواں ماہ دورہ لندن متوقع ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ (ن) کی چیف آرگنائزر مریم نواز لندن میں اپنے والد نواز شریف سے اہم ملاقات میں واپسی کا پلان فائنل کرینگی جس میں مریم نواز پارٹی قائد نواز شریف کو ان کے استقبالیہ پلان کے حوالے سے بریفنگ بھی دیں گی۔

پارٹی کی جانب سے نواز شریف اور مریم نواز کو لندن سے ایک ساتھ واپس وطن پہنچنے کی تجویز کی گئی ہے۔

نواز شریف اور مریم نواز کی ایک ساتھ وطن واپسی کا حتمی فیصلہ نواز شریف خود کرینگے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں