بالی ووڈ کی معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم ’جوان‘ کا حصہ بننے کی اہم وجہ بتادی ہے۔
حال ہی میں ممبئی میں فلم کی کامیابی کے بعد منعقدہ تقریب کے دوران معروف اداکارہ دیپیکا پڈوکون نے فلم میں اپنے توسیع شدہ کیمیو کردار سے متعلق گفتگو کی۔
انہوں نے کہا کہ فلم جوان میں کیمیو کردار کے لیے ہاں صرف ’شاہ رخ خان‘ کی محبت میں کی کیونکہ میں انہیں ہاں کے سوا کچھ نہیں کہہ سکتی۔
دیپیکا پڈوکون نے کہا کہ میرے پاس الفاظ نہیں ہیں، سوائے اُن تمام محبتوں کے جو شاہ رخ خان نے مجھے دی ہیں، جس کے لیے میں ان کا شکریہ ادا کرتی ہوں۔
اداکارہ نے کہا کہ یہاں موجود ہر کوئی جانتا ہے کہ شاہ رخ اور میرا کس نوعیت کا رشتہ ہے۔
انہوں نے کہا کہ شاہ رخ خان کی محبت اور تعریف کے ساتھ اس فلم کو کرنے کی ایک وجہ اس کا خیال تھا جس نے مجھے متاثر کیا۔
اداکارہ نے کہا کہ میں فلم کے حوالے سے منعقدہ اس تقریب کا حصہ بن کر اور ٹیم کی طرف سے سراہے جانے پر خوشی کے ساتھ فخر بھی محسوس کررہی ہوں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















