فیصل کریم کنڈی کا کہنا ہے کہ ہم بھی پنجاب میں الیکشن الائنس بنائیں گےپھرکسی کواعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
لاہور میں رہنما پاکستان پیپلز پارٹفیصل کریم کنڈی نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے سی ای سی کا لاہور میں طویل اجلاس ہوا۔ سی ای سی میں ملک بھر سےتمام ممبران شریک ہوئے۔ آصف علی زرداری کو دیگر سیاسی جماعتوں سے رابطوں کا ٹاسک دیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بہت اضافہ کیا گیا، غریبوں کو ریلیف دینا چاہیے اور امیروں کو ٹیکس نیٹ میں لانا چاہیے
پیپلز پارٹی رہنماؤں کی نیوز کانفرنس
براہ راست دیکھیں:https://t.co/pc9YxibT8v#BOLNews #FaisalKarimKundi pic.twitter.com/CAhBbCcJV6— BOL Network (@BOLNETWORK) September 16, 2023
فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ ائندہ چند روز لاہور میں قیام کریں گے۔ پیڑولیم منصوعات کی قیمتوں میں اضافے سے عوام پر مہنگائی کا بوجھ بڑھے گا۔ سپریم کورٹ کا کل کا فیصلہ بھی دو ایک سے آیا۔ نیب کو سیاسی مقاصد کے لیے استعمال نہیں کرنا چاہیے۔
انھوں نے کہا کہ ہماری حکومت میں کوئی بھی سیاسی قیدی موجود نہ تھا۔ سندھ میں ہرسیاسی جماعت کو ویلکم کرتے ہیں۔ ہم بھی پنجاب میں الیکشن الائنس بنائیں گے پھرکسی کو اعتراض نہیں ہونا چاہیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















