Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن، 24 بجلی چور گرفتار، 108 مقدمات درج

بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے جس کے نتیجے میں 24 بجلی چور گرفتار ہوئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق بجلی چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ڈی سی لاہور رافعہ حیدر کی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر شالیمار نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کی۔

ان کا اس موقع پر کہنا تھا کہ 24 بجلی چوروں کے خلاف 108 مقدمات درج کیے گئے ہیں، گرفتاری کے لئے پولیس متحرک ہے، 108 مقامات پر بجلی کے ڈائریکٹ کنکشنز لگانے پر کارروائی کی گئی، بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف ضلع بھر میں کریک ڈاؤن جاری ہے، بجلی چوری میں ملوث عناصر عوام پر بوجھ، قوم کے مجرم ہیں۔

رافعہ حیدر نے کہا کہ شہری اپنے علاقے میں بجلی چور پکڑنے میں ہماری مدد کریں، بجلی چوروں سے ایک دن میں تقریبا تین کروڑ سے زائد کی ریکوری ہوئی ہے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں