پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومت کے اندر رہ کر عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی۔
تفصیلات کے مطابق بلاول بھٹو سے پی پی پی آزاد کشمیر کے رہنماؤں نے بلاول ہاؤس میں ملاقات کی جس کے دوران چیئرمین کو وادی کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات سے آگاہ کیا گیا۔
بریفنگ میں بتایا گیا کہ آزاد کشمیر 2700 میگاواٹ بجلی پانی سے پیدا کر رہا ہے، وادی کے عوام کا حق ہے کہ انہیں سستی بجلی مہیا کی جائے، آزاد کشمیر کے عوام کی ضرورت 370 میگاواٹ بجلی ہے، مہنگی بجلی پر وادی کے عوام سراپا احتجاج ہیں۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اس موقع پر کہا کہ آزاد جموں و کشمیر کے عوام کے بجلی کی قیمتوں سے متعلق تحفظات کا فی الفور ازالہ ہونا چاہیے، سستی بجلی آزاد جموں و کشمیر کے عوام کا حق ہے جو انہیں ملنا چاہیے، توانائی کے بحران پر قابو پانے کیلئے آزاد جموں و کشمیر میں پانی سے مزید بجلی پیدا کرنے کے چار ہزار میگاواٹ کے منصوبوں کو فوری شروع کیا جائے۔
چیئرمین نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی آزاد کشمیر حکومت کے اندر رہ کر عوام کے بنیادی حقوق کا تحفظ کرے گی، آزاد کشمیر تحریک آزادی کا بیس کیمپ ہے، حق خودارادیت کے حصول تک پی پی پی اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















