Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

سائفر کیس؛ چیئرمین پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواست سماعت کیلئے مقرر

چیئرمین تحریک انصاف کی سائفر کیس میں ضمانت کیلئے درخواست سماعت کیلئے مقرر کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی کی سائفر کیس میں ضمانت کیلئے درخواست ضمانت پر سماعت کیلئے بینچ تشکیل دیدیا گیا ہے اور اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق درخواست پر پیر کو سماعت کریں گے۔

واضح رہے کہ چیئرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں سائفر کیس میں ضمانت کی درخواست دائر کر دی تھی اور عدالت سے ضمانت پر رہا کرنے کی استدعا بھی کی تھی۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے بیرسٹر سلمان صفدر کے زریعے درخواست ضمانت دائر کی اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خصوصی عدالت نے درخواست ضمانت مسترد کردی تھی۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں