کلچرل جرنلسٹس فاؤنڈیشن آف پاکستان کے زیر اہتمام پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن اور لاہور آرٹس کونسل الحمراء کے تعاون سے اداکارہ ممتاز بیگم کے اعزازمیں ایک پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔
تقریب میں شوبز سے تعلق رکھنے والی نامور شخصیات نے بھر پور شرکت کی۔ تقریب کے مہمان خصوصی سیکرٹری کلچر پنجاب علی نواز ملک تھے۔
تقریب میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل طارق محمود چوہدری، فلمسٹار شاہد حمید، سید نور، ذیشان راحیل باری، علام محی الدین، دردانہ رحمان الطاف حسین، شہزاد رفیق، مسعود بٹ، آغاحسن عسکری پرویز، جرا رضوی، میرا، ماہم رحمان، راشد محمود، چوہدری اعجاز کامران، پاکستان فلم پروڈیوسرزایسوسی ایشن کے چیئرمین ذوالفقارعلی، اشرف خان، ماجد نواز، انور علی، کامران ابرار، عاصمہ بٹ، شاہد خان، گوشی خان، طاہر انجم، عاکف ملک، خالد ابراہیم، طاہر بخاری، جاوید رضا، شجر الدین، معین زبیر، رفیق مغل، انجم شہزاد ، ندیم نظر، ٹائیگر شاہ، پپو سمراٹ، شیبا بٹ، امروزیہ اور دیگر نے شرکت کی۔
پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار عارف لوہار نے اسٹیج پر اپنا خوبصورت گیت “محبت دے دل ” سنا کر حاضرین کے دل موہ لیے۔ پرائیڈ آف پرفارمنس ایوارڈ یافتہ گلوکار شیر میاں داد نے بھی فلمی گیت گا کر ممتاز بیگم کو ٹریبیوٹ پیش کیا۔
ڈانسر رینا ملتانی، نمرین بٹ اور اظہر رنگیلا نے اداکارہ ممتاز پر فلمائے گئے گانوں پر پرفارمنس دی۔ گلوکارہ گلاب، نرمل شاہ، سائرہ طاہر، شیزا جہاں، زینت نور، ماہم رحمان اور نصیر خواجہ نے پرفارم کیا۔
اس موقع پر سیکرٹری کلچر پنجاب علی نواز ملک نے ممتاز بیگم کو یادگاری شیلڈ پیش کی اور شوبز شخصیات کو سی جے ایف پی میڈلز پہنائے۔ ایس ایم شاکر نے ممتاز بیگم کو سندھی اجرک کا تحفہ پیش کیا۔
تقریب میں فلمسٹار ممتاز بیگم کے فنی سفرپر ایک خوبصورت ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی۔
اس موقع پر شرکاء نے ممتاز بیگم کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ ممتاز بیگم کی پاکستان فلم انڈسٹری کے لیے بشمار خدمات ہیں۔جن کو کبھی بھی بھلایا نہیں جاسکتا۔
شرکاء کا کہنا تھا کہ ممتاز بیگم نے پاکستان آکر فلم انڈسٹری میں جان ڈال دی اور ان کے پاکستان میں اپنا پروڈکشن ہاؤس کھولنے کے اعلان سے نئے ٹیلنٹ کی حوصلہ افزائی ہوگی۔
ہم سب کی ان کے لیے بہت ساری دعائیں ہیں۔ وہ اپنے بیٹے ذیشان راحیل باری کو شوبز فیلڈ میں لا رہی ہیں، اللہ پاک انہیں کامیاب کرے۔
ممتاز بیگم نے آخر میں سب مہمانوں، ٹیم سی جے ایف پی اور اشرف خان کا آج کی تقریب سجانے پر شکریہ ادا کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















