Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پولیو ورکرز کی زندگی کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے، وفاقی وزیر صحت

وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے کہا ہے کہ پولیو ورکرز کی زندگی کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر صحت ندیم جان کی چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ندیم اسلم چوہدری اور آئی جی پولیس اختر حیات خان گنڈاپور سے ملاقات ہوئی جس میں خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقوں میں پولیو کی صورت حال پر تبادلہ خیال ہوا۔

وزیر صحت نے کہا کہ خیبرپختونخوا کے جنوبی علاقے پولیو وائرس کا گڑھ ہے اور علاقے میں پولیو وائرس کی منتقلی کو روکنے کیلئے جامع حکمت عملی کے تحت کام کیا جا رہا ہے۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہائی رسک علاقوں میں ہنگامی بنیادوں پر مربوط اور مؤثر حکمت تشکیل دی گئی ہے۔پولیو پروگرام کے چوٹی کے آفیسرز کو بنوں میں تعینات کیا ہے اوران کو پولیو کے خاتمے کیلئے اہداف دئیے گئے ہیں۔

ندیم جان  کا کہنا تھا کہ دسمبر تک ہر صورت پولیو وائرس کے پھیلا کو روکنے کا ٹاسک دیا گیا ہے ، اس مقصد کیلئے تین اعلیٰ معیار کی پولیو مہم کا اغاز کیا جارہا ہے۔

وفاقی وزیر صحت کا یہ بھی کہنا تھا کہ فرنٹ لائن پولیو ورکرز ہمارے پروگرام کے اصلی ہیرو ہیں ، پولیو مہم کے دوران فول پروف سکیورٹی کے سخت انتظامات کو یقینی بنایا جائے۔

ندیم جان نے کہا کہ پولیو کی ٹیمیں ہمارے بچوں کو پولیو کی بیماری سے بچانے کیلئے نامساعد حالات میں بھی اپنے فرائض انجام دیتے ہیں ، پولیو ورکرز کی زندگی کی حفاظت کرنا ریاست کی اولین ذمہ داری ہے۔

وفاقی وزیر صحت ندیم جان نے مزید کہا کہ حکومت نے پولیو کے خاتمے کا پختہ عزم کر رکھا ہے ، افغانستان کے ساتھ مل کر بارڈر پر مربوط حکمت عملی تشکیل دی ہے۔

چیف سیکرٹری نے صوبہ بھر میں پولیو ورکرز کی حفاظت کیلئے فول پروف سکیورٹی انتظامات کی یقینی دہانی کرائی۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں