نیول چیف محمد امجد خان نیازی نے کہا ہے کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
ترجمان پاک بحریہ کے مطابق 27ویں چیف آف دی نیول اسٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کا کراچی میں انعقاد کیا گیا، چیف آف دی نیول اسٹاف ایڈمرل محمد امجد خان نیازی تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
ترجمان پاک بحریہ کا کہنا ہے کہ چیمپئن شپ کے آخری روز شاندار کھیل کے بعد محمد شبیر مقابلے میں پہلے نمبر جبکہ پروفیشنلز کے مقابلوں میں احمد بیگ دوسرے نمبر پر رہے۔
سربراہ پاک بحریہ نے چیمپئن شپ کے شاندار انعقاد پر منتظمین اور اسپانسرز کی کاوشوں کو سراہا اور کہا کہ پاک بحریہ ملک میں کھیلوں کے ذریعے صحت مند سرگرمیوں کے فروغ کیلئے کوشاں ہے۔
تقریب کے اختتام پر نیول چیف نے فاتحین کو مبارکباد پیش کرتے ہوۓ ان میں انعامات تقسیم کیے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















