Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا، یکم ربیع الاول پیر 18 ستمبر کو ہوگی

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد نے ماہ ربیع الاول کے چاند کی رویت کا اعلان کردیا۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کی زیر صدارت ربیع الاول کے چاند سے متعلق اسلام آباد میں اجلاس ہوا۔

مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر ازاد نے کہا کہ اسلام اباد سمیت ملک کے کسی علاقے میں چاند نظر نہیں آیا، زونل رویت ہلال کمیٹیوں سے رابطے کئے گئے ہیں کہیں سے شہادت موصول نہیں ہوئی۔

  بعدازاں مولانا عبدالخبیر آزاد نے اعلان کیا کہ ربیع الاول کا چاند نظر نہیں آیا ہے لہٰذا یکم ربیع الاول 18 ستمبر بروز پیر کو ہوگی۔

عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم یعنی (12 ربیع الاول) بروز اتوار 29 ستمبر کو مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جائے گی۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں