چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے پی ایل ایف پنجاب کے صدر راحیل چیمہ ایڈووکیٹ اور جنرل سیکریٹری ساجد تنولی کی سربراہی میں پیپلزلائرز فورم کے وفد نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق ملاقات میں بلاول بھٹو زرداری اور پیپلزلائرز فورم کے وفد کے درمیان تنظیمی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
بلاول بھٹو نے ہدایت دی کہ تمام بار ایسوسی ایشنز میں وکلاء ونگ کو متحرک اور فعال کیا جائے، تنظیم سازی بھی جلد از جلد مکمل کی جائے۔
چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے ہمراہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی، پیپلزلائرز فورم کے قائم مقام صدر نیر بخاری، رکن پاکستان بار کونسل عابد ساقی، ترجمان چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری ذوالفقار علی بدر بھی موجود تھے۔
چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری سے ملاقات کرنے والوں میں سلمان حمید گھمن، اویس مظہر، قاسم ریاض گھمن، نصر اقبال، راجہ طاہر مسعود اور نوید گورسی شامل تھے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















