قومی ایئرلائین پی آئی اے کا مالی بحران بڑھ گیا ہے اور صورتحال مزید سنگین ہوگئی ہے۔
ذرائع کے مطابق پی آئی اے ایاٹا کو خود سے سروس چارجز بھی ادا نہیں کرسکی ہے، سول ایوی ایشن سے 1 ارب روپے ادھار لے کر ایاٹا کو ادا کیے گئے، ایاٹا کو 1 ارب روپے کی ادائیگی نہ ہوتی تو قومی ایئرلائن کو ایاٹا سے ڈیفالٹ ہونے کا خطرہ تھا، ایاٹا کا نادہندہ ہونے سے پی آئی اے کے ٹکٹوں کی فروخت دنیابھر میں بند ہوجاتی، پی آئی اے مالی بحران شدید ہونے کی وجہ سے ایاٹا کو ادائیگی کرنے سے قاصر تھی۔
ڈی جی سی اے اے نے تصدیق کی ہے کہ وزارت خزانہ کی ہدایت پر پی آئی اے کو 1 ارب کی ادائیگی کی گئی ہے، پی آئی اے اگلے ہفتے سی اے اے کو 1 ارب روپے واپس کرے گی۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















