اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ نواز شریف کے الیکشن لڑنے میں کوئی قانونی رکاوٹ نہیں۔
تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ 62ون ایف کا قانون پارلیمنٹ پاس کر چکی ہے جس کی منظوری صدر پاکستان دے چکے ہیں اور اس قانون کے تحت نااہلیت کا دورانیہ پانچ سال ہے۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ میاں نواز شریف ، جہانگیر ترین اور دیگر افراد اس قانون سے مسفید ہوئے ہیں ، دوسرا مشترکہ کیس میں مریم نواز کی بریت ہو چکی ہے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہم نے 17ماہ اتفاق رائے سے حکومتی فیصلہ کیے ، استحکام پارٹی سے اتحاد کی باتیں قبل ازوقت ہیں، مسلم لیگ ن کو موقع ملا تو 2013 والا پاکستان بنانے کی کوشش کی جائے گی۔
سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزید کہا کہ میاں نوازشریف کے الیکشن میں حصہ لینے میں کوئی قانونی رکاوٹ حائل نہیں ہے۔ پارٹی فیصلے کے مطابق میاں نواز شریف 21اکتوبر پاکستان پہنچیں گئے ، نواز شریف کا پاکستان آمد فقید المثال استقبال ہوگا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















