اجے دیوگن ، رنویر سنگھ اور روہت شیٹی نے ‘سنگھم اگین’ کی شوٹنگ شروع کردی جبکہ اکشے کمار، جو اس وقت لندن میں ہیں، نے ٹیم کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔
روہت شیٹی نے پولیس ورلڈ پر بننے والی سنگھم اگین کی شوٹنگ کا آغاز کرتے ہی سیٹ سے فلم کی مرکزی کاسٹ کے ساتھ پوجا کی تصاویر شیئر کیں۔
View this post on Instagram
روہت شیٹی کی سنگھم اگین اس سال بالی وڈ کی سب سے زیادہ انتظار کی جانے والی فلموں میں سے ایک ہے، اس فلم میں اجے دیوگن، کرینہ کپور، رنویر سنگھ، اکشے کمار ، دیپیکا پڈوکون اور ٹائیگر شروف کے ساتھ مرکزی کردار ادا کریں گے۔
بھارتی سوشل میڈیا رپورٹس کے مطابق روہت شیٹی کی اس پولیس ورلڈ فلم کا ایک نیا ممبر اب ارجن کپور بھی ہیں۔
انڈسٹری کے ایک باخبر ذرائع کے مطابق ارجن کپور اس فلم میں ایک ولن کا کردار ادا کر رہے ہیں جوکہ ایک نہیں بلکہ 4 سپر پولیس آفیسرز – سنگھم، سمبا، سوریاونشی اور لیڈی سنگھم کے خلاف ولن ہوں گے۔”
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں














