حکومت نے عوام کو بڑی خوشخبری سُنادی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب میں عوام کو سستی چینی یوٹیلیٹی اسٹورز کےذریعے مہیا کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا۔
پنجاب حکومت یوٹیلٹی اسٹورز کے ذریعے عوام کو 140 روپے کلو چینی فراہم کرے گی جبکہ پنجاب بھر میں 2100 یوٹیلٹی اسٹور اور 750 فرنچائزڈ یوٹیلٹی اسٹور پر چینی دستیاب ہو گی۔
چینی کی خریداری میں شفافیت کیلئے اصل کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ ساتھ لانا ہو گا، ہر خاندان ایک ماہ میں 5 کلو چینی حاصل کر سکے گا۔
یوٹیلٹی اسٹورز پر چینی کی فراہمی کا عمل چند روز میں شروع ہو جائے گا۔
واضح رہے کہ نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے یوٹیلٹی اسٹور کے ذریعے چینی کی فراہمی کی منظوری دے دی ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















