Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

مضبوط خواتین کی کہانیاں سامنے لانا بہت ضروری ہے، اداکارہ ہما قریشی

بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور و معروف اداکارہ ہما قریشی نے کہا ہے کہ مضبوط خواتین کی کہانیاں سامنے لانا بہت ضروری ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ہما قریشی اداکارہ کے بعد رائٹر بھی بن گئی ہیں۔

معروف اداکارہ کا سپر ہیرو کے کردار پر مبنی پہلا ناول ’ زبیا۔ این ایکسیڈنٹل سپر ہیرو‘  دسمبر میں فروخت کے لیے پیش کیا جائے گا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

ہما قریشی نے اپنے ناول سے متعلق سوشل میڈیا پر جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ “میں نے اپنی زندگی سے یہ سیکھا کہ آپ جیسے بھی ہیں جو بھی خوبیاں اور خامیاں ہیں ان کو تسلیم کرنا اور قبول کرنا ہی آپ کو با اختیار اور طاقتور بناتا ہے”۔

انہوں نے کہا کہ “ہم جس دنیا میں رہ رہے ہیں اسے تنوع کی ضرورت ہے۔ یہاں ہر شخص کی اپنی کہانی ہے جو ایک بڑی سے تصویر کا ایک ٹکڑا ہوتی ہے”۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

ان کا مزید کہنا تھا کہ “مضبوط خواتین کی کہانیاں پیش کرنا اور سامنے لانا نہ صرف وقت کی ضرورت ہے بلکہ یہ آنے والی نسلوں کے لیے بھی رہنمائی کا سبب بنیں گی”۔

واضح رہے کہ معروف اداکارہ مختلف فلموں میں اپنی بہترین اداکاری کے جوہر دِکھا چُکی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Huma Qureshi (@iamhumaq)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں