مہنگائی کے ستائے عوام کیلئے ایک اور بری خبر آگئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق آئی ایم ایف نے نگران حکومت سے گیس کے ریٹ 45 فیصد بڑھانے کا مطالبہ کردیا، یکم اکتوبر سے گیس کے نرخ بڑھانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔ نئے نرخوں کا اطلاق یکم جولائی سے کیا جائے گا۔
آئی ایم ایف گیس کی قیمتوں میں اضافے کے معاملے پر پاکستان کو کوئی رعایت دینے پر تیار نہیں ہے، آئی ایم ایف کی جانب سے نگران حکومت کو بھجوائے گئے پیغام میں گیس کے ٹیرف میں اضافے کا دو ٹوک مطالبہ کیا گیا ہے۔
آئی ایم ایف نے گیس کے ریٹ 45 فیصد تک بڑھانے کا مطالبہ کیا ہے،آئی ایم ایف مطالبہ پورا کیے جانے کی صورت میں عوام کی جیبوں پر کھربوں روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔
گیس کے ریٹ میں اضافے کا اطلاق بڑے گھریلو صارفین پر بھی ہوگا جبکہ کمرشل صارفین، تندور اور ہوٹلوں ، سی این جی، کھاد کے کارخانوں اور اسٹیل انڈسٹری کے لیے بھی گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















