Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

“دی کپل شرما شو” کے ٹکٹ کی قیمت کتنی ہے؟ رقم جان کر آپ دنگ رہ جائیں گے

بھارت کے معروف کامیڈین کپل شرما نے اپنے پروگرام ‘دی کپل شرما شو’ کے ٹکٹ کی قیمت سے متعلق حیرت انگیز انکشاف کردیا ہے۔

حال ہی میں بھارتی سوشل میڈیا پر یہ افواہ سامنے آئی کہ دی کپل شرما شو کے ٹکٹ کی قیمت 4999 بھارتی روپے ہے۔

اس افواہ کی کامیڈین کپل شرما نے تردید کرتے ہوئے کہا کہ “یہ ایک فراڈ ہے، ہم اپنے ناظرین سے لائیو شوٹ دیکھنے کے لیے ایک پیسہ بھی نہیں لیتے، براہ کرم اس قسم کے فراڈ کرنے والوں سے ہوشیار رہیں۔ شکریہ”۔

واضح رہے کہ دی کپل شرما شو رواں سال جولائی کے مہینے سے بند ہو چکا ہے لیکن اس کے باوجود اس شو کی اپنی ایک آڈئینس ہیں جو تاحال اس کی پرانی اقساط دیکھ دیکھ کر لطف اندوز ہوتی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں