Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، نگران وفاقی وزیر خزانہ

نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر  نے کہا ہے کہ آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر کی پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنر نیل ہاکنز سے ملاقات ہوئی ہے۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ نے آسٹریلوی ہائی کمشنر کا گرمجوشی سے استقبال کیا۔

ملاقات میں اہم دوطرفہ اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا جبکہ ملاقات میں پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان اقتصادی تعلقات کو فروغ دینے کے طریقوں کا بھی جائزہ لیا گیا۔

اس موقع پر نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر نے کہا کہ آسٹریلیا پاکستان کا دیرینہ دوست ملک ہے، دونوں ممالک مختلف شعبوں میں ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں۔

نگران وفاقی وزیر خزانہ و محصولات ڈاکٹر شمشاد اختر نے مزید کہا کہ پاکستان آسٹریلیا کے ساتھ تجارت اور سرمایہ کاری سمیت مختلف شعبوں میں تعلقات کو فروغ دینے کا خواہاں ہے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں