Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں، میاں جاوید لطیف

میاں جاوید لطیف نے کہا ہے کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف نے نواز شریف سے ملاقات کیلئے آمد کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ نواز شریف کی پاکستان کی آمد کے موقع پر لیگی کارکنوں کے علاوہ عام افراد بھی استقبال کیلئے آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ عام افراد جمہوریت اور ووٹ کو عزت دو کے فلسفے کو دل سے ماننے والے باہر آئیں گے۔

میاں جاوید لطیف نے یہ بھی کہا کہ نواز شریف کی واپسی کی تاریخیں جو دی تھیں وہ اس وقت بھی واپس آنا چاہتے تھے لیکن اس وقت کے چیف ایگزیکٹو نے نواز شریف کا راستہ روکا۔

ان کا کہنا تھا کہ 9 اور 10 مئی کے واقعات کے بعد اس وقت کی آج کی رجیم نے خود احتسابی اپنے ادارے میں کی اور بہت سے لوگ پکڑے گئے۔

سابق وفاقی وزیر میاں جاوید لطیف کا مزید کہنا تھا کہ کسی سیاسی جماعت پر پابندی کے حق میں نہیں لیکن یہ تصور نہیں کرسکتا کہ کہ کسی دہشت گرد کو سیاسی روپ میں سامنے لے کر آیا جائے۔

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

 

متعلقہ خبریں