Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

ایف آئی اے کی کوہاٹ میں بڑی کارروائی، 3 ملزمان گرفتار

ایف آئی اے کمپوزٹ سرکل کوہاٹ نے کامیاب کارروائی کر کے 3 ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان ایف آئی اے نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث 3 ملزمان گرفتار کر لیے جن میں محمد سہیل، علی خان اور بشیر احمد شامل ہیں جنہیں بنوں روڈ کوہاٹ سے گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ملزمان سے مجموعی طور پر 32 لاکھ 70 ہزار روپے، حوالہ ہنڈی سے متعلق شواہد برآمد کر لئے گئے، کرنسی کی گنتی میں استعمال ہونے والی مشین اور متعدد موبائل فونز برآمد کر لیے گئے، ملزمان کے زیر استعمال شاپ کو سیل کر دیا گیا۔

ملزمان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

 

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں