Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

پرویز الہٰی کی بار بار گرفتاری؛ مسلم لیگ ق کا بڑا بیان آگیا

سابق وزیر اعلیٰ پنجاب پرویز الہٰی کی بار بار گرفتاری سے متعلق سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین کا اہم بیان سامنے آگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وفاقی وزیر چوہدری سالک حسین نے پرویز الہٰی کی بار بار گرفتاری پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ بے شک پرویز الہٰی دوسری جماعت کے رکن و صدر ہیں، مگر انہیں ثبوت کے بغیر پکڑ کر ہراسمنٹ کرنا غلط ہے۔

انہوں نے کہا کہ ان کے خلاف کرپشن کے شواہد ہیں تو وہ سامنے آنے چاہئیں، چوہدری شجاعت حسین کے ہمراہ پرویز الہٰی سے جيل ملاقاتوں میں سیاسی بات نہیں بلکہ گلہ کیا۔

   چوہدری سالک حسین نے کہا کہ پرویزالہٰی نے میری بات کی تائید کی، بولے جیل سے باہر آؤں گا تو سب ٹھیک كر لوں گا۔

 سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ پرویز الہٰی کو پارٹی میں واپس لانے کیلئے جیل میں ملاقاتیں نہیں کیں، شجاعت حسین ان کی خیریت دریافت کرنا چاہتے تھے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں