Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، منظور وسان

پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے کہا ہے کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی کے رہنما منظور وسان نے الیکشن کمیشن کے ممبر سندھ نثار درانی سے ملاقات کی۔

ملاقات کے بعد منظور وسان نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم کا حلقہ بمدیوں کے حوالے سے واویلا بلا جواز ہے، سندھ میں اعلیٰ عہدیدار انہیں میں سے ہیں، ایم کیو ایم کا وطیرہ ہے کہ تھپڑ بھی مارتی ہے اور روتی بھی ہے، ایم کیو ایم تمام سیاسی جماعتوں کے ساتھ ہر دور میں اقتدار میں رہی۔

ان کا کہنا تھا کہ عام انتخابات جنوری کے آخری ہفتے ہو سکتے ہیں، عام انتخابات میں کسی سیاسی جماعت کو اکثریت حاصل نہیں ہو گی، پیپلز پارٹی کا پی ٹی آئی سے انتخابی اتحاد ہو سکتا ہے، پی ٹی آئی مشکل حالات میں کمزور نظر آرہی ہے، ہم نے جیلوں میں بھی جیے بھٹو کا نعرہ لگایا، آج کل مجھے نیند نہیں آرہی اس لیے سیاسی خواب نہیں دیکھے۔

 

 

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں