پنجاب یونیورسٹی میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کے لئے بڑی خوشخبری آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق پنجاب یونیورسٹی انڈر گریجوایٹ پروگرام فیز ٹو میں داخلوں کے خواہشمند طلباء کو تیسرا موقع دے گی، انڈر گرایجویٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے تیسرا انٹری ٹیسٹ لیا جائے گا۔
اس حوالے سے پنجاب یونیورسٹی نے ایڈمیشن نوٹس بھی جاری کر دیا ہے، انڈر گریجوایٹ پروگرامز میں داخلوں کیلئے تیسرا ٹیسٹ یکم اکتوبر کو لیا جائے گا۔
تیسرا ٹیسٹ صرف سیلف سپورٹنگ سیٹس کیلئے لیا جائے گا، ٹیسٹ میں پاس ہونے والے طلباء کو ہاسٹل کی سہولت دستیاب نہیں ہوگی، انٹری ٹیسٹ 7 ڈسپلنز میں داخلوں کیلئے ہوگا جن میں پری انجینئرنگ، پری میڈیکل، آرٹ، ہیومینیٹیز، سوشل سائنسز آئی سی ایس، جنرل سائنس اور کامرس شامل ہیں۔
طلباء 25 ستمبر تک انٹری ٹیسٹ کیلئے آن لائن رجسٹریشن کرا سکتے ہیں۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں



















