Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

شوبز انڈسٹری میں صرف چند اداکاروں کو ہی کاسٹ کیا جاتا ہے، اداکارہ رائما خان

پاکستانی اداکارہ رائما خان نے کہا ہے کہ شوبز انڈسٹری میں چند معروف اداکاروں کے علاوہ دوسرے اداکاروں کو کاسٹ ہی نہیں کیا جاتا۔

حال ہی میں اپنے دیے گئے ایک انٹرویو میں اداکارہ رائما خان کا کہنا تھا کہ سماج میں بھی ایسی شادی شدہ خواتین کو طعنوں سمیت دیگر مسائل کا سامنا رہتا ہے جن کے ہاں اولاد نہیں ہوتی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raima Khan (@raimakhaan.official)

انہوں نے کہا کہ شادی کے بعد اولاد نہ ہونے پر خواتین کو اپنے ہی خاندان کی عورتوں کی جانب سے بھی سخت جملے برداشت کرنے پڑتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ اولاد کا ہونا یا نہ ہونا کسی کے اپنے ہاتھ میں نہیں اور ایسی باتوں میں طعنے برداشت کرنے والی خواتین کے پاس خاموشی اختیار کرنے کے علاوہ اور کوئی چارہ نہیں ہوتا۔

اداکارہ رائما خان نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ وہ اسکرین پر اس لیے کم نظر آتی ہیں کہ کوئی انہیں کاسٹ ہی نہیں کرتا۔ انہیں جب بھی شوبز میں اچھا کام کرنا ہوتا ہے تو وہ ہدایتکار کاشف نثار کو فون کر کے کہتی ہیں کہ انہیں کاسٹ کیا جائے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raima Khan (@raimakhaan.official)

انہوں نے کہا کہ پاکستانی شوبز انڈسٹری میں صرف چند اداکاروں کو ہی کاسٹ کیا جاتا ہے، ٹی وی اسکرین پر چند لوگ ہی کام کرتے دکھائی دیتے ہیں اور انہیں ہی کاسٹ کیا جاتا ہے، نئے لوگوں یا پھر ان افراد کو کاسٹ نہیں کیا جاتا جنہوں نے تھوڑا سا کام کیا ہوتا ہے۔

ایک اور سوال کے جواب میں ان کا کہنا تھا کہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنا ہے اور ساتھ ہی انہوں نے ہدایت کاروں اور پروڈیوسرز کو التجا کی کہ وہ انہیں فواد خان کے ساتھ کام کرنے کے لیے کاسٹ کریں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Raima Khan (@raimakhaan.official)

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں