بھارت کے لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو بھی ورلڈ کپ کے میچز دیکھنے کیلئے ’گولڈن ٹکٹ‘ مل گیا ہے۔
حال ہی میں بھارتی کرکٹ بورڈ نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ شیئر کی ہے جس میں بی سی سی آئی کے سیکریٹری اور ایشین کرکٹ کونسل کے سربراہ جے شاہ کو لیجنڈ اداکار رجنی کانت کو گولڈن ٹکٹ دیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔
شیئر کی گئی پوسٹ کے کیپشن میں بی سی سی نے لکھا ہے کہ لیجنڈری رجنی کانت اپنی بے مثال اداکاری کے ذریعے زبان اور کلچرل سے بالاتر ہوکر کروڑوں دلوں پر راج کرتے ہیں۔

انہوں نے لکھا کہ رجنی کانت کرکٹ ورلڈ کپ 2023 کے میچز میں ہمارے خصوصی مہمان کے طور پر میچز دیکھیں گے۔ انہیں ورلڈ کپ کا گولڈن ٹکٹ پیش کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ اس سے قبل بی سی سی آئی بالی ووڈ کے سپر اسٹار امیتابھ بچن کو بھی گولڈ ٹکٹ پیش کرچکا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں




















