Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

معروف پاکستانی سیاستدان قاتلانہ حملے میں جاں بحق

عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام محمد قاتلانہ حملے میں جاں بحق ہو گئے ہیں۔

ایس ایچ اونیوکچلاک عابد مینگل کے مطابق کچلاک کے علاقے کلی شیخ جمال اٹوزئی سے اے این پی رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش ملی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ارباب غلام محمد کاسی کو کنپٹی پر دائیں جانب سے گولی لگی ہے۔ جائے وقوعہ سے ایک گولی کا خول بھی ملا ہے۔ خودکشی ہے یا پھر قتل ہے تاہم واقعے کی تحقیقات کی جارہی ہیں۔

 

کوئٹہ میں عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما ارباب غلام محمد کاسی کی لاش ملی

 

ایس ایچ او عابد مینگل کا کہنا ہے کہ موت کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہیں۔ لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ سول اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں