مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے کہا ہے کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا ہر کردار اپنے انجام کو پہنچ گیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق لاہور کے نجی ہوٹل میں منعقدہ پارٹی پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے مریم نواز نے کہا کہ نواز شریف کے خلاف سازش کرنے والا شخص ذلت اور رسوائی کے ساتھ اپنے انجام کو پہنچا ہے، ہر بار یہ کہا گیا نوازشریف کی سیاست ختم اور پارٹی ختم ہوگئی، وہ عمر بھر کیلیے نااہل اور سیاست میں غیر ضروری ہوگئے ہیں مگر قدرت نے ایسے سارے سازشیوں کو مارک کر کے رکھا اور پھر ایک ایک کر کے انجام کو پہنچایا۔
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور مرکزی آرگنائزر مریم نواز نے مزید کہا کہ نواز شریف تمام بحرانوں میں مرد بحران ٹھہرے، انہوں نے بہت اتار چڑھاؤ دیکھے مگر ہمیشہ اچھا کم بیک کیا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















