Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

نگران وزیراعظم سے ایرانی صدر کی ملاقات؛ باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ اور ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی ملاقات ہوئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ اور ایرانی صدر ابراہیم ریئسی کی ملاقات اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پرہوئی، ملاقات میں نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی، اقوام متحدہ میں مستقل مندوب منیر اکرم اور اعلیٰ حکام بھی شریک ہوئے۔

اس موقع پر نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے پاک ایران باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اظہار کیا۔

نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے کہا کہ مند بارڈر بازار جیسے اقدامات سرحدی علاقوں کی معاشی ترقی کے لیے اہم ہیں، صدر ابراہیم رئیسی کی نیبرہڈ فرسٹ پالیسی پاکستان کے علاقائی ترقی کہ ویژن سے مطابقت رکھتی ہے، دونوں ممالک کو خطے کے امن اور ترقی کے لیے مشترکہ مقاصد کیلئے کام کرنا ہوگا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے  کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔

متعلقہ خبریں