نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے نگران وزیر خزانہ ڈاکٹر شمشاد اختر کو کابینہ نجکاری کمیٹی کی سربراہی سے ہٹا دیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق نگران وزیراعظم نے کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کی تشکیل نو کردی ہے اوروزیر خزانہ شمشاد اختر سے نجکاری کمیٹی اور قلمدان واپس لے لیا گیا ہے، وفاقی وزیر نجکاری فواد حسن فواد کابینہ کمیٹی برائے نجکاری کے چیئرمین مقرر کردیے گئے ہیں۔
وزیر خزانہ، وزیر تجارت، وزیر پاور اور پیٹرولیم کمیٹی میں شامل ہیں، وزیر قانون و موسمیاتی تبدیلی، وزیر آئی ٹی، وزیر مواصلات نجکاری کمیٹی کا حصہ ہیں۔
وزیر اعظم کے مشیر اور معاونین خصوصی دعوت پر اجلاس میں شرکت کرسکیں گے۔
کابینہ ڈویژن نے نجکاری کمیٹی کی تشکیل نو کا نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا ہے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارےفیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں۔
ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں۔
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں۔



















