Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

جوان کے ہدایت کار ایٹلی کا اپنی اگلی فلم کے متعلق اہم انکشاف

شاہ رخ خان کی فلم جوان کا دنیا بھر میں باکس آفس پر راج جاری ہے۔

اس فلم کے ہدایتکار ایٹلی، جنہوں نے جوان کے ساتھ بالی ووڈ میں ڈیبیو کیا ہے اپنے ایک انٹرویو میں، انہوں نے کہا کہ وہ ایک اور فلم میں شاہ رخ خان اور تھلاپتی وجے دونوں کے ساتھ کام کرنے کے خواہش مند ہیں۔

دونوں سپر اسٹارز کے درمیان ممکنہ تعاون کے بارے میں بات کرتے ہوئے، ایٹلی نے بتایا کہ کس طرح دونوں نے ایک پروجیکٹ پر ایک دوسرے کے ساتھ کام کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

انہوں نے کہا کہ “وجے سر اور شاہ رخ صاحب، دونوں نے ایک ہی بات کہی کہ ‘اسکرپٹ لائیں اور ہم مل کر کام کریں گے’۔ میں نے یہ بھی سوچا کہ وہ یہ سب کچھ میری سالگرہ کے تحفے کے طور پر کہہ رہے ہیں۔ اگلے دن، وجے سر نے مجھے میسج کیا کہ کہ اگر آپ ایسا اسکرپٹ لکھنے جا رہے ہیں تو میں اس کا حصہ ضرور بنوں گا۔

انہوں نے مزید بتایا کہ شاہ رخ صاحب، جو میرے بالکل پاس تھے، بولے، ‘سر، آپ اس معاملے میں سنجیدہ ہیں ناں؟ ہم مل کر فلم بنائیں گے، ٹھیک ہے؟‘‘

ایٹلی نے پھر مزید کہا کہ وہ واقعی اس پروجیکٹ کے لئے کس طرح منتظر ہیں۔ انہوں نے کہا، “تو، ہاں، ہر بار وہ اس کے بارے میں پوچھتے ہیں اور مجھ سے پوچھتے ہیں کہ کیا میں اس پر سنجیدگی سے کام کر رہا ہوں یا نہیں، یا اگر میں اسے مذاق کے طور پر لے رہا ہوں، لیکن میں یقینی طور پر سنجیدگی سے اس پر کام کر رہا ہوں اور مجھے امید ہے کہ یہ کسی دن سامنے آجائے گا۔”

خیال رہے کہ جوان شاہ رخ اور ایٹلی کے درمیان پہلا پراجیکٹ ہے۔ دریں اثنا، ایٹلی نے وجے کے ساتھ تین بار تھیری (2016)، مرسل (2017) اور بگل (2019) فلموں میں کام کیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں