Tue, 21-Oct-2025

تازہ ترین خبریں:

غیر مذہبی تہوار منانے پر سلمان خان ہوئے تنقید کا شکار

بالی ووڈ کے بھائی جان، سلمان خان مسلمان ہیں اور وہ خدمت خلق میں بھی بڑھ چڑھ کر حصہ لیتے ہیں جس کے لئے ان کی ایک پوری آرگنائزشن موجود ہے۔

چونکہ انڈسٹری میں سلمان خان ایک بڑا نام ہیں اور ان کا تعلق دیگر مذہب کے لوگوں سے بھی ہے تو وہ ان کی خوشیوں میں بھی پوری طرح شریک ہوتے ہیں۔

حال ہی میں بھارت میں جاری ہندو تہوار کو عقیدت مندی سے منانے پر اداکار کو سوشل میڈیا پر بری طرح تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔

ہر سال کی طرح اس سال بھی ان کی بہن ارپیتا خان اور ان کے شوہر اداکار آیوش شرما نے اپنے گھر میں ہندو تہوار منایا جس میں اداکار نے پوجا کی۔

منگل کی شام، سلمان کو ارپیتا اور آیوش کی رہائش گاہ پر آتے ہوئے دیکھا گیا اور انہوں نے اپنے انسٹاگرام پر اپنی ایک متنازعہ ویڈیو شیئر کی۔

جیسے ہی سلمان نے ویڈیو شیئر کی، ان کے مداحوں نے اداکار کو بغیر کسی امتیاز کے تمام تہوار منانے پر خوب سراہا۔ تاہم، اس نے انٹرنیٹ کے ایک حصے کو بھی پریشان کیا، جس نے اداکار کو غیر مذہبی تہوار منانے اور مسلمان ہونے کے باوجود پوجا کرنے پر تنقید کا نشانہ بنایا۔

ویڈیو کے نیچے ایک صارف نے تبصرہ کیا، “اللہ معاف کرے اور ہدایت دیں۔” ایک اور نے لکھا، “تمام مذاہب کا احترام کریں۔ مسلمان ہونے کے ناطے ہمیں صرف ایک اللہ کی عبادت کرنی چاہیے جو اللہ ہے۔”

ایک اور صارف نے کہا کہ “استغفر اللہ سلیم خان مسلمان ہونے کے ناطے بتوں کی پوجا نہیں کر سکتے۔”

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فالو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

متعلقہ خبریں